گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ سے بھی سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل قافلے روانہ ہوئے۔ قافلوں میں ہزاروں کارکن لاہور گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما ایس اے حمید‘ چوہدری صدیق مہر‘ رانا فیصل رؤف‘ چوہدری طارق گجر‘میاں ارقم خاں علیحدہ علیحدہ قافلے لیکرگئے۔ انصاف لائرز فورم کے چوہدری سعید بھٹہ اور ندیم اشرف کھوکھربھی قافلے لیکر گئے۔