گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اعوان چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے تینوں ڈاکوؤں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعدان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، تینوں ڈاکوؤں کا تعلق مختلف علاقوں سے تھا مگر تینوں گہرے دوست تھے ، مرنے والے ڈاکوؤں میں سے نعمان عرف نومی کا تعلق کچی فتومنڈ ،معظم سول لائن کا رہائشی تھا جبکہ تیسرا مرنے والا ڈاکوعرفان شاہ عرف دانا کا تعلق گکھڑ سے ہے۔ملزمان کا تعلق لقمان عرف ہلاکو اور کاکا گینگ گروہ سے ہے جن کے سر کی قیمت حکومت نے ایک ملین روپے مقرر رکھی ہے تاہم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کے ورثاء نے اس پولیس مقابلہ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں افراد کو پولیس نے پکڑ کر مارا ہے۔