• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاتی امرأ کی اینٹ سےاینٹ بجادینگے، یہ مجمع پیشاب کر دےتو سیلاب آجائیگا،شیخ رشید

لاہور ( نمائندہ جنگ)  پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ سے خطاب کر تے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا کہ وہ عمران خان سے کہتے ہیں کہ آر کرو یا پار کرو , پاکستان کے  11کروڑ عوام ان کے ساتھ ہیں اور ان کی کال کی انتظار کر رہے ہیںکہ عمران آئیں اور مودی کے یار کا پوسٹمارٹم کردیں۔ مودی اور نواز شریف کی سیا سی قابلیت اور دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے، نواز شریف ہسپتال جاتے ہیں تو پہلے مودی کا فون آتا ہے ۔ایک لندن میں دل کی سرجری کراتا ہے تو دوسرا پاکستان کے خلاف سرجیکل آپریشن کر تے ہوئے اپنا فوجی چھوڑ جاتا ہے ،پاکستان کے خلاف سرجیکل آپریشن رائیونڈ مارچ روکنے کے لئے کیا گیا۔ اجمل قصاب کا پتہ نواز شریف نے دیا تھا، پٹھانکوٹ حملے کا پرچہ مسعود اظہر کے خلاف نواز شریف نے دیا تھا۔ ہمارے خلاف کہتے ہیں کہ قافلوں پر حملے ہو گے ، چور اور دہشت گرد ملے ہوئے ہیں ۔ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن چھوڑو ،ہم جاتی عمرہ کی اینٹ سے اینٹ سے بجا دیں گے، یہ مجمع پیشاب کر دے تو جاتی عمرہ میں سیلاب آ جائے گا، ۔ مخالفین کہتے ہیں عمران خان تنہا ہو رہے ہیں ، بھٹو جب تاشقند جارہے تھے تو انھوں نے مجھے بلایا تھا ، لیاقت باغ میں انھوں نے ایک جملہ کہا جو عمران خان سے منسوب کرتا ہو کہ تمھارے پاس جتنے گندے انڈے ہیں انھیں ایک ٹوکرے میں جمع ہو جائیں انھیں ٹھوکر سے گرادوں گا۔ بلو رانی سے کہتا ہوں کہ اپنی ماں اور داد اکو فالو کریں ۔ عمران خان انقلاب برپا کریںاور اس کے لئے خون کی ضرورت ہوئی تو سب سے پہلے میرا خون حاضر ہے ۔ جب تک نواز شریف سے جان نہیں چھوٹتی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ٹی او آر میں پانچ مہینے ضائع کئے ، جمہوریت غریب کے آنگن میں ناچ رہی ہے ، مزدو ، کسان اور انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے جس کے لئے ملک کو دیانتدار ، جراتمند اور بہادر قیادت کی ضرور ت ہے ۔ میں اصلی کشمیر ی ہو ں نواز شریف نقلی کشمیری ہیں  ۔ جنرل راحیل شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم قومی دولت لوٹنے والے چور کے خلاف نکلے ہیں ۔ قربان جائوں اسپیکر سردار ایاز صادق پر جنھوں نے نواز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کے بجائے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دئیے ۔ عمران خان پر خدا کا احسان ہے ، ہماری خواہش تھی سب کو لے کر چلیں لیکن یہ اللہ تعالی کو منظور نہ تھا اور انھوں نے ڈیڑھ انچ کی مسجد بنالی۔ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا کہ ٹی او آر میں وقت ضائع کیا لیکن اب حکمرانوں کے خلاف عوام کھڑے ہو گئے ہیں اور ہم آگے بڑھیں گے تاکہ یہ سفر ختم ہو اور نیا پاکستان کا خواب پورا ہو ۔ تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا کہ چند ماہ پہلے مود ی جاتی عمرہ قلاقند لے کر آیا تھااور اب اس نے پاکستان کے خلاف سرجیکل حملہ کر دیا ہے لیکن مودی سے کہتا ہوں کہ 20کروڑ پاکستانی مقابلہ کرنے کے تیار ہیں اور اس کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ بھارت بلوچستان کو خون کی ہولی میں رنگنا چاہتا ہے ، اس کے منہ میں رام رام اور بغل میں چھری ہے ۔ بھارت نے پانی بند کیا تو بین الاقوامی فورم پر اسے بے نقاب کریں گےاور اس کے خلاف بھرپور مقابلہ کریں گے۔  
تازہ ترین