• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے کئی علاقوں میں بھارتی چینلز بند، ملتان و فیصل آباد میں بھارت مخالف مظاہرے

کراچی، ملتان، فیصل آباد(اسٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان وبھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر کراچی کے کئی علاقوں میں کیبل آ پریٹرز نے بھارتی چینلز، ڈراموں اور فلموں کو دکھانا بند کردیا ہے جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں کیبل آپریٹرز کی جانب سے بھارت کیخلاف احتجاج کیا گیا،اس موقع پر نریندر مودی کی تصویر نذر آتش کی گئی اور ان کے پتلے کو علامتی طور پر پھانسی دی گئی، مظاہرین نے بھارتی افواج کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعرے بھی لگائے۔سرگودھا کے کیبل آپریٹرز نے بھارتی جارحیت کیخلاف بھارتی ڈرامے ، فلمیں اور بھارتی چینلز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔  دوسری جانب حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ دو سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا ازخود فیصلہ کیا ہے ، سرکاری سطح پر فی الحال کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔ 
تازہ ترین