ملتان(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے بھارتی جارحیت کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی پرچم و نریندرمودی کاپتلانذرآتش کیا،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف چوک کچہری تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدربارعظیم الحق پیرزادہ،جنرل سیکرٹری عمران خان خاکوانی ودیگر نے کی۔ریلی کےشرکاء نے پلے کارڈاٹھارکھے تھے،بھارت ونریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور چوک کچہری پر بھارتی پرچم اورمودی کا پتلانذر آتش کیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدربارعظیم الحق پیرزادہ نے کہاکہ بھارت پرجنگی جنون سوارہے مگرپاکستان بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والا نہیں،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ قربانیاں دینے کیلئے تیارہے،پاکستان ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اس کا دفاع کرینگے،بھارت نے جارحیت کی توپاکستان کابچہ بچہ دفاع کیلئے لڑے گا،ریلی واپس بارروم پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔ دریں اثناء بھارتی جارحیت کیخلاف مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی اورمظاہرہ کیاگیا مظاہرین نےمودی کے پْتلے اور بھارتی پرچم کونذر آتش کئے،ریلی نارمل سکول کے گراؤنڈسے شروع ہوکردین پورچوک پراختتام پذیرہوئی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے ضلعی سینئرنائب صدرسلمان نواز،رانا فیصل اورمرزااحمدعلی نے کہاکہ خالصتان اور کشمیرکی آزادی کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہیں بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردملک ہے جہاں مسلمانوں اورسکھوں کوکئی دہائیوں سے نشانہ بنایاجارہاہے۔اس موقع پرکشمیر بنے گا پاکستان اور انڈیا کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین میں شاہزیب مغل، ریحان کورائی،رفاقت علی، کاشف چوہدری،عرفان خان،ندیم جٹ، رضا جٹ ،شیری خان،ریحان عباسی،سنی کورائی،عمیر عباسی،سالار خان،سہیل جٹ،ملک راحیل سمیت دیگر سینکڑوں نوجوان شامل تھے۔