امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سےمغل شہزادوں کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے ، ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کرسکتا ۔
کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ بے روزگاری،دیگرمسائل کی وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں،موجود قیادت سے ملک کی ترقی اورمسائل کےحل کی توقع نہیں،5 مہینے گزرنے کے باوجود حکومت نے پاناما کمیشن نہیں بنایا۔
سراج الحق کا مزید کہناتھاکہ کرپشن کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ سب سے پہلے جماعت اسلامی نے شروع کیا ،ہم کرپشن کے معاملے پر حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں ، حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ کرپشن کے خاتمے پر کمیشن بنے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں الیکشن سسٹم کو بھی تبدیل کرناہے،کوئی غریب آدمی اس سسٹم میں حکومت کاحصہ نہیں بن سکتا،ظالم اشرافیہ نےغریب عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،ملک میں طبقاتی نظام کو ختم کرنےکی ضرورت ہے۔