جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کے لیے آنے والی سفارشات کو متنازع نہ بنایا جائے، جو بھی سفارشات آئیں ان پر قبائلی عوام کو اعتماد میں لیا جائے، قبائلی عوام باعزت شہری ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑاجاسکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے لوئر دیر تیمرگرہ میں پیغام امن کانفرنس کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نظریات کا اولین نکتہ انسانیت کی آزادی ہے لیکن کچھ قوتیں آج غلامی کی طرف دھکیل رہی ہیں ۔