گوجرانوالہ......گوجرانوالہ میں تین جنوری کو پولیس مقابلےمیں گرفتار ملزم کی اصل شناخت سامنے آگئی ہے،ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے ملزم ابو بکر کو حافظ عثمان کے نام سے شناخت کیا تھا اور دہشت گرد تنظیم سے تعلقات کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
گوجرانوالہ کے علاقہ فیصل کالونی میں تین جنوری کو 6گھنٹوں کے طویل پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار ہونیوالے ملزمان سے جاری تفتیش نیا رخ اختیار کر گئی۔ابتدائی تفتیش میں حافظ عثمان کے نام سے شناخت ہونے والا ملزم لاہور پولیس کو انتہائی مطلوب ڈکیت ابوبکر ہے،ابوبکر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے 29مقدمات درج ہیں ۔
ملزمان نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بھی 20سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ،ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی فہرست 50سے تجاوز کر چکی ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں ابوبکر کو حافظ عثمان کے نام سے شناخت کیاگیا اور دہشت گردتنظیم سے تعلقات کے شعبہ ظاہر کیاگیاتھا۔