• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: سیلز ٹیکس عائد کرنے کیخلاف ٹھیکیداروں کا احتجاجی مظاہرہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹھیکیداروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے 16 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف احتجاجاًٹینڈروں کا بائیکاٹ کر دیا اور دفتر کے باہر ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ٹیکس کے خاتمہ تک ٹینڈروں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ۔اس موقع پر ٹھیکیداروں نے بتایا کہ ہم تو پہلے ہی ساڑے سات فیصد انکم ٹیکس کے نام پر دے رہے ہیں اب 16 فیصد سیلز ٹیکس ہم عائد کیا جارہا جس ہم سے کوئی تعلق ہی نہیں بنتا انہوں نے کہا کہ ہم لوگ کوئی چیز فروخت تو نہیں کر رہے بلکہ ہم تو مارکٹ سے میٹریل خرید کر ترقیاتی کام کرتے ہیں ہم اس ظالمانہ ٹیکس کو نہیں مانتے اور جب تک پنجاب حکومت اس ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ نہیں کرتی ہم کسی بھی ٹینڈر میں حصہ نہیں لیں گے
تازہ ترین