• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام،سینیٹر طاہر مشہدی بری

Latest News
کراچی.......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کو اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے الزام سے بری کردیا۔

ایم کیو ایم سینیٹر طاہر مشہدی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوِئے۔عدالت نے طاہر مشہدی کی بے گناہی سے متعلق رپورٹ منظور کرتے ہوئے انھیں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے الزام سے بری کردیا۔

تفتیشی افسر نے کیس میں طاہر مشہدی کی بے گناہی سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے آج تک کے لیے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔طاہر مشہدی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں معاون کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج تھا۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ انھیں عدلیہ پربھروسہ ہے اور وہ بری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین