• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ آصف کی سیالکوٹ میں کھلی کچہری

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اتوار کے دن مسلم لیگ ہاوس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے انہیں مختلف سرکاری محکموں کے بارے میں شکایات اور در پیش بلاجوازمسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے شہریوں کے شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود مختلف وفاقی اورصوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی اور لیگی کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 
تازہ ترین