ملتان (سٹاف رپورٹر ) پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او ) رائو تحسین علی خان نے کہا ہے کہ لاہور ملتان موٹروے مارچ 2017تک مکمل ہو گی ملتان سکھر موٹر وے جو چار سو کلو میٹر پر مشتمل ہے کہ 2018کے آخر میں مکمل ہونے کا امکان ہے گوجرہ شورکوٹ موٹر وے جون جولائی2017 تک مکمل ہو گی اسی طرح سی پیک منصوبے پر بھی تیزی سے عمل در آمد جاری ہے وہ ایم جی ایم میں ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی و علاقائی اخبارات کے ایڈیٹرز اور الیکٹرانک میڈیا کے بیوروچیف حضرات سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے پی آئی ڈی ملتان کے انچارج شیخ محمد سعید بھی اس موقع پر موجود تھے رائو تحسین نے مزید بتایا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات جا ری ہیں جبکہ وزیراعظم کی ترجیحات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور موٹر ویز کی تعمیر شامل ہیں رائو تحسین علی خان نے کہا کہ 2017اور 2018کو حکومت نے ترقی کا سال قرار دیا ہے اور جنوبی پنجاب میں موٹروے کے تمام منصوبوں کا افتتاح بھی وزیراعظم میاں نواز شریف کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے تقرر کا اختیار وزیراعظم کو حاصل ہے اور وہ وقت آنے پر اس کافیصلہ کریں گے ۔