• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا 16 اکتوبر کوصوابی کا جلسہ مولانا فضل الرحمن کی مصروفیت کے باعث موخر

صوابی( نمائندہ جنگ )جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کا اتوار سولہ اکتوبر کی صبح نو بجے صوابی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کو ان کی مصروفیات کی وجہ سے موخر کر دیا گیا اس فیصلے کاا علان جے یو آئی ضلع صوابی کی مجلس عمومی کے اجلاس میں کیا گیا ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش کی صدارت میں اس اجلاس میں مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی ، ضلعی سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون، جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق ، ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چونکہ مولانا فضل الرحمن اسی دن بلوچستان کے دورے پر ہو نگے اس وجہ سے صوابی کے جلسہ عام کو موخر کر دیا گیا ہے جب کہ یہ جلسہ عام آئندہ ماہ دسمبر میں منعقد کیا جائیگا جس کے لئے تاریخ کا جلد اعلان کیا جائیگا اجلاس میں بدھ پانچ اکتوبر کو چھوٹا لاہور میںجے ٹی آئی کے زیر اہتمام کنونشن میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا اس کنونشن سے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کے علاوہ مرکزی رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ اور دیگر رہنما بھی خطاب کرینگے امیر ضلع مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ ضلع صوابی میں صد سالہ یوم تاسیس جمعیت علماء اسلام کانفرنس جو کہ آئندہ سال ماہ اپریل کی آٹھ ، نو اور دس تاریخ کو موضع ازاخیل ضلع نوشہرہ میں منعقد ہو گا کے لئے ضلع بھر میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہے#
تازہ ترین