• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اتحاد ضروری ہے، فضل الرحمان

National Coalition Is Necessary Against Indian Aggression
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے، اے این پی کے غلام احمد بلور کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر نئی زندگی دی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کیلئے قومی اتحاد کے فروغ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اورسفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے، وزیراعظم نے نازک موقع پر اجلاس بلاکر ملکی مفاد میں بہترین اقدام کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب سے مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر نئی زندگی ملی۔
تازہ ترین