• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی او سیالکوٹ کا لاکھوں پودوں کی تحقیقات کا وعدہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او سیالکوٹ نے دوسال کے عرصہ میں ضلع سیالکوٹ میں شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانےوالے لاکھوں پودوں کے بارے میں تحقیقات کا  وعدہ۔ ڈی سی او آفس میں سوموار کے روز ہونے والی پریس کانفرنس میں جنگ کے سوال کے جواب میں ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ دو سال کے دوران ہونے والی موسم بہار اور موسم سرما کی شجر کاری میں لگائے جانے والے 16لاکھ پودوں کے بارے میں تحقیقات کا  وعدہ کرتےہوئے کہا کہ مجھے خود یہ پودے نظر نہیں آتے اسکی بڑی وجہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے پاس مالیوں کی شدید کمی ہے جو جلد پوری ہوجائے گی پھر یہ شکایت دور ہوجائے گی۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ خواجہ صفدر روڈ پر لگائے جانے والے کھجور کے پودوں کو زمین کی ساخت جانچے بغیر لگایا گیا جسکی وجہ سے صوبہ سندھ سے بطور تحفہ آنے والے یہ درخت سوکھنے کے ساتھ ان کی نشو ونما رک چکی ہے ۔
تازہ ترین