• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، اے ایس آئی کیخلاف تاجروں کا احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )مین بازار ریگل چوک میں ایک فوٹو گرافر کی دکان پر سرعام گالیاں دینے کے خلاف تاجر برادری نے صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز کی زیر قیادت شدید احتجاج کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ مقامی تاجر شہباز احمد کی دکان پر تھانہ سٹی کا ایک ایس آئی اپنی فوٹو بنوانے کیلئے آیا اور معمولی بات پر شہباز احمد کے بھائی پر برہم ہوگیا اور اسے سخت گالیاں دیں جس پر متعدد دکاندار اکٹھے ہوگئے ، اے ایس آئی نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین