ملتان،بہاولپور،کروڑ لعل عیسن،کشمور( سٹاف رپورٹر،نمائندگان) ملتان سمیت دیگر شہروں میں گزشتہ روز بھی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے ، بہاولپور میں فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامینے کیمپ لگایا ،کروڑ لعل عیسن میں مودی کا پتلا جلایا گیا،کشمور میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی تفصیل کے مطابق ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرت ہوئے مستقبل پاکستان کے چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کو ہماری کمزور سے تعبیر نہ کیا جائے‘ ملک کی مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اجنوبی پنجاب مستقبل پاکستان کی جانب سے چوک نواں شہر ملتان میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے راشد بخاری ، جنرل سیکرٹری رانا رفیع الدین ،ضلعی صدر جاوید اقبال تھہیم ایڈوکیٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منظور احمد،صدر ملتان سٹی کاشف خان نیازی نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے چوک فوارہ پر کیمپ لگایا گیا جس میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر،امیر شہر سید ذیشان اختر،یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سیدکاشف اعجاز،سٹی صدر راشد علی سمیت سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اس موقع نوجوانوں نے پاک فوج کے حق میں اور انڈیا کے خلاف نعرے بازی کی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ بھارت دنیا بھر میں عالمی تنہائی کاشکار ہونے کے بعد اب اپنی خفت مٹانے کے لیے اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں پر اترآیا ہے۔بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا اور نہ ہی وہ مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتا ہے۔کروڑلعل عیسن میں مرکزی انجمن تاجران کروڑ اور سول سوسائٹی کی جانب سے نریندر مودی اور بھارت کے خلاف ریلی کمیٹی چوک سے چنڈی موڑ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اورنریندر مودی کا پتلا اٹھایا ہوا تھا پتلے کے گلے میں جوتوں کا ہار پہنایا گیا ریلی کے شرکاءبھارت مردہ باد کشمیر بنے گا پاکستا ن پاک فوج زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے چنڈی موڑ پر پہنچی اور مودی کے پتلے کو نظر آتش کیا گیا ریلی کے شرکاءسے صدر انجمن تاجران حاجی مختار حسین نے خطاب کیا مزید براں قومی امن کمیٹی برائے بین المزاہب انفارمیشن ونگ کشمور کی جانب سے پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی گئی ریلی نصیر احمد ملک ،محمد حنیف ڈومکی ،فہیم تھیم ایڈو کیٹ ،غوث بخش کلوڑ ،محمد شریف تھیم اور سلیم شیخ کی قیادت میں قومی امن کمیٹی دفتر سے شروع ہوئی جونادرا چوک پھنچی وہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلانذر آتش کیا گیا