• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،مضر صحت گھی کیس کی مؤثر پیروی نہ کرنے پر پراسیکیوٹر معطل

ملتان(سٹاف  رپورٹر)مضر صحت گھی بنانیوالے ملزموں کےمقدمہ کی مؤثر پیروی نہ کرنے پر پراسیکیو ٹرکو معطل کر دیا گیا،تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  نےانڈسٹریل سٹیٹ ملتان سے مضر صحت گھی بناتے ہوئے پکڑے جانے والے 22 ملزموں کےاگلے روز ہی ضمانت پر رہا ہونے اورمقدمہ کی مؤثر پیروی نہ کرنے پر پراسیکیوٹر کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھاجبکہ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورقائم مقام سیکرٹری خوارک کو فوری طورپر ملتان پہنچنے کی ہدایت کی تھی ۔انکوائری کے  بعد پراسیکیوٹر ظفرمحبوب کو معطل کردیا گیا ہے دریں اثناء محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے جوڈیشل افسر کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے سیشن جج کوبھی درخواست دی گئی ہے ۔
تازہ ترین