گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بجلی چوری کا مقدمہ درج کروانے پر بااثر شخصیت اور اس کے ساتھیوں نے گیپکو تلونڈی موسیٰ خان حکام کیخلاف احتجاج کیا ،گیپکو حکام کے مطابق بااثر شخصیت ملک عصمت اللہ کیخلاف بجلی چوری کے دو مقدمات درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ بعدازاں ملک عصمت اللہ اور اسکے ساتھیوں نے تلونڈی موسیٰ خان سب ڈویژن حکام کیخلاف مختلف الزامات لگاتے ہوئے جلوس نکال کر احتجاج کیا۔