سرگودھا(نمائندہ جنگ)چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے تمام تحقیقی پراجیکٹس اپنی کوالٹی اور کام کے اعتبار سے اعلیٰ نوعیت کے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ، پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین ، ڈاکٹر عامر علی،ڈاکٹر محمد کفیل اور ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا بھی موجود تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے یونیورسٹی کی لیبارٹریوں کا بھی دورہ کیا۔