• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد296،اسلام آباد 372تک جا پہنچی

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے،خصوصی نمائندہ)راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد296ہوگئی ہے۔جبکہ اسلام آباد کےمریضوں کی تعداد372ہوئی ہے۔راول ٹائون کے مریضوں کی تعداد149، پوٹھوہار ٹائون56،چکلالہ کینٹ24،راولپنڈی کینٹ50جبکہ دیگر تحصیلوں کے مریضوں کی تعداد17ہے۔ادھر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات راولپنڈی مظہر اقبال نے کہاہے کہ ستمبر کے مہینہ میں ڈینگی کے کنٹرول کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر48 کباڑ خانوں، 14 ٹائر شاپس اور 19 گوداموں ، ہوٹلوں اور ورکشاپوں سمیت 81 مقامات کو سر بمہر کیا گیا اور مجموعی طور پر7لاکھ ،23  ہزار اور 120روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ دریں اثناءالائیڈ ہسپتالوں میں پیر تک ڈینگی کے 231 مریض داخل ہوچکے  تھے، جن میں سے 145 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں ،145 میں سے 40 کا تعلق راولپنڈی 92 کا تعلق اسلام آباد ،  ایک کا لاہور اور ایک کا تعلق چکوال سے ہے،مریضوں  میں 88 ہولی فیملی 32 بے نظیر بھٹو اور 25 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں۔ 
تازہ ترین