• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کے مزید 162مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ ایریاز کے مزید 162مقامات سے ڈینگی لاروا نکل آیا، انسداد ڈینگی کے عملہ نے راولپنڈی کینٹ کے ایریاز قاسم آباد ، نصیر آباد ، ٹنچ بھاٹہ ، آدڑہ ، اعظم کالونی اور سہام کے 2002گھروں کو چیک کیا تو 89مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جبکہ چکلالہ کینٹ ایریاز مریڑ حسن ، جھنڈا چیچی ، گلستان کالونی ،لالکڑتی ، ڈھیری حسن آباد اور ٹاہلی موہری کے 1245گھروں کی چیکنگ کی گئی تو 72مقامات سے اور  ایک کاروباری مرکز سے بھی ڈینگی لاروا نکل آیا جسے عملہ نے موقع پر ہی تلف کر دیا۔
تازہ ترین