راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی نے894 تبادلوں کےاحکامات جاری کردئیے ۔ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور الحق کی طرف سےراولپنڈی سمیت تمام تحصیلوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد احکامات جاری کئے گئے۔جن میں پی ایس ٹی،ایس ایس ٹی،ای ایس ٹی،ایس ای ایس ای کےشعبوں میں مختلف تبادلوں کے احکامات جار ی کئےگئے۔