بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابقہ سب رجسٹرار کے خلاف نیب میں جاری انکوائری،نیب نے 28جون 2012ء سے 31اگست 2016ء تک بہاولپورمیں تعینات رہنے والے ڈسٹرکٹ کلکٹرزکی تفصیلات مانگ لیں۔ نیشنل اکاونٹیبلیٹی بیورو ملتان کی جانب سے ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپورکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ سابقہ سب رجسٹرار اکرم بھٹی،مسعود علی وغیرہ کے خلاف نیب میں انکوائری جاری ہے۔جس کیلئے فوری طورپر بہاولپور میں 28جون 2012ء تا 31اگست 2016ء تک بہاولپور میں تعینات رہنے والے ڈسٹرکٹ کلکٹرز کے نام درکار ہیں جوبھجوائے جائیں جس پر ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپور کی جانب سے اس دورانیہ کے دوران تعینات رہنے والے ڈسٹرکٹ کلکٹرز ڈاکٹر نعیم رؤف، عمران سکندر بلوچ، ساجد ظفر، واجد علی شاہ اور موجودہ تعینات ڈاکٹر احسان انور کے نام نیب کوبھجوا دئیے گئے۔