گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف ظفر چیمہ کے خصوصی احکامات پر محرم الحرام کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے چاندگاڑی ، رکشہ ، ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر پبلک گاڑیوں میں لگے ٹیپ ریکارڈز کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے گزشتہ روزجی ٹی روڈ پر درجنوں گاڑیوں سے ٹیپ ریکارڈز کو بحق سرکار ضبط کیا گیا اور مالکان کو جرمانے کئے گئے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس عمر مرزا کے مطابق حال ہی میں 10ہزار ٹیپ ریکارڈز کو روڈ رولر کے ذریعے تلف کیا جاچکا ہے اب شہر بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اس مہم کی کامیابی کیلئے ٹریفک وارڈنز کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔