• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ن لیگ یوتھ فورم کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ فورم کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پر بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن یوتھ فورم کے صدر اختر رسول نےکی،انہوں نے  کہا کہ بھارت امریکی اشاروں پر ناچ رہا ہے۔مودی دنیا کا بدترین دہشت گرد ہے اسے پاک آرمی کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو پاک فوج بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔پاکستان امن پسند ملک ہے،ہم اپنے دفاع سے بھی غافل نہیں ہیں ، اس موقع پر بھارتی پرچم اورمودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا ، مظاہرے میں سہیل شاہ ،اسلم ڈوگر،امیر علی قریشی ،رانا عامر ،عمر کمبوہ ، چوہدری ح بیب ،فہیم ،ارشد عالم ودیگرشریک تھے۔ 
تازہ ترین