• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں 2خواتین کی درخواست ضمانت خارج

 ملتان(سٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث  2خواتین ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کرنےکا حکم دیاہے ۔فاضل عدالت میں خواتین شمیم اختراورگجر بی بی نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی تھی کہ تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ کے مطابق مخبر کی اطلاع پر 31اگست کو ایک مشکوک کار کو روکا جس میں سے ملزم اللہ ودھایونے بھاگنے کی کوشش کی جس کو گرفتارکیا گیا اور کارمیں سوار خواتین نسیم اختر اورگجر بی بی کوحراست میں لیا گیا جن سے ڈیٹونیٹراور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ درخواست گذارخواتین کے مطابق وہ بس پر بچی انوشہ بی بی کے ہمراہ فیصل آباد سے خیر پور سندھ جارہی تھیں کہ پولیس نے انھیں بس سے اتارکرمقدمہ میں ملوث کردیاجبکہ ان سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے اوروہ بے گناہ ہیں ۔ 
تازہ ترین