• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 پولیس افسروں کے تبادلے‘عظمت حیات ایس پی لیگل ملتان تعینات

ملتان(سٹاف رپورٹر)  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 18 پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق ایس پی ٹریفک ٹریننگ پی ایچ پی پولیس ٹرینگ کالج لاہور کامران عادل کو اے آئی جی لیگل، ایچ آر سی سنٹر، پولیس آفس پنجاب لاہور کی خالی اسامی پر تقرری کے منتظر ایس ایس پی مجاہد اکبر خان کو ایس ایس آر آئی بی فیصل آباد ریجن، ایس ایس آر آئی بی فیصل آباد ریجن ذوالفقار احمد کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد کی خالی اسامی پر ،تقرری کے منتظر  ایس ایس پی شہزاد اکبر کو  اے  آئی جی ڈسپلن، سی پی او پنجاب کی خالی اسامی پر جبکہ ڈی ایس پی لیگل  انسٹرکٹر کیمپس ون پولیس کالج سہالہ، محمد اشفاق احمد کو ایس پی کے عہدے  پر ترقی دے کر گوجرانوالہ ریجن ، ایس لیگل گوجرانوالہ ریجن محمد انوار خان رانا کو ایس پی لیگل شیخوپورہ ریجن کی خالی اسامی ، ڈی ایس پی  لیگل پی ٹی  ایس  راولپنڈی  عظمت حیات  کو ایس پی  کے عہدے پر ترقی دے کر  ایس پی لیگل ملتان  جبکہ ایس پی لیگل ملتان بشیر خان کو ایس پی ہیڈ کوارٹر  ملتان کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے،  ڈی ایس پی لیگل آپریشنز سیکنڈ لاہور محمد لطیف کو خان کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ایس پی لیگل سٹی ڈسٹرکٹ پولیس لاہور، کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے  ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر منڈی بہاؤالدین  فاروق احمد بھٹہ کو ایس ڈی پی اہ پنڈ داد خان جعلم ، ڈی  ایس پی مسرور احمد رانا کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ  کالج لاہور،  ڈی ایس پی مسز نسیم چوہدری   ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم  گوجرانوالہ،  ڈی ایس پی ریاض علی شاہ  ڈی ایس پی ایس پی یو  پنجاب لاہور ،  ڈی ایس پی فیصل گلزار کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی  پنجاب لاہور ،  ڈی ایس پی اعجاز شفیع ڈوگر کو  ڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد،  ڈی ایس پی جماعت علی شاہ کو  ڈی ایس پی سپیشل برانچ لاہور  ڈی ایس پی محمد اقبال ظفر کو  ڈی ایس پی ٹریفک  پنجاب لاہور کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین