شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نواحی گاؤں چک نمبر 78میں قتل ہونیوالے نوجوان زبیر احمد کو قتل کرکے اس کی نعش نہر میں پھینک دی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص نے اپنی ماں سے آشنائی کے شبہ پر زبیر کو گولی مار کے قتل کرکے اس کی نعش نہر میں پھینک دی تھی جو دو روز بعد ملنے پر پولیس نے وقاص اور اس کی ماں کو گرفتار کرکےان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کردی ہے جسے رات گئے سپرد خاک کردیا گیا۔