مردان ( نمائندہ جنگ) چیمبر آف کا مرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے معاملے پر دوواضح گروپ موجودہیں صدارت سمیت دیگر عہدیدوں کے انتخاب سے قبل ایگزیکٹوباڈی انتخابات گذشتہ ماہ کی 21تاریخ کو ہونا تھے تاہم ووٹر لسٹوں کے مسئلے پر معاملہ ڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آرگنائزیشن اور بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چلاگیا تاحال یہ مرحلہ مکمل نہیں ہواہے اوراس دوران دونوں گروپ کھل کر ایک دوسرے پر الزامات کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اس دوران معاملات کو سلجھانے کے لئے کئی بارمذاکرات بھی ہوئے تاہم ہربار مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوگئے جس کے نتیجے میں کشیدگی بدستور موجودتھی اور آگ لگنے کے واقعے نے جلتی پر تیل کا کام کردیا جس کے بعد کشیدگی اور اختلافات سنگین ہوگئے۔