• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے والے شخص کی عدالت میں پیشی

لندن (جنگ نیوز) بولٹن کے باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص حمزہ دین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے عامر خان سے پیسے کا مطالبہ کیا تھا ڈریم سے تعلق رکھنے والے 27سالہ سخص کو بولٹن مجسٹریٹس کورٹ میں لایا گیا جس نے کیس سماعت کے لئے بولٹن کراؤن کورٹ کو بھیج دیا اور اس کی سماعت کے روز 31اکتوبر تک غیرمشروط ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے کیس کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
تازہ ترین