گجرات(نمائندہ جنگ)ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، شہری علاقوں کے ساتھ بڑے قصبوں میں طبی سہولیات میں بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر)ہسپتال کنجاہ کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری بھی انکے ہمراہ تھے۔