گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)قائداعظم ڈویژنل پبلک کالج گوجرانوالہ میں سپورٹس کمپلیکس مکمل کر لیاگیا ہے اس پر 5 کروڑ روپے لاگت آئی ہے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد آصف نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان‘ پرنسپل ساجد جمال خاں‘ ڈائر یکٹر کالجز غلام سرور سپرا‘ صدری چیمبر آف کامرس سعید تاج‘ بورڈ آف گورنرز کے اراکین‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رانا منظور حسین‘ کوآرڈینیٹر رانا محمد یعقوب‘ سکول کی برانچوں کی خواتین پرنسپل اساتذہ کرام ‘ طلباء و طالبات اس موقع پر تقریب میں شریک تھیں۔