گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ ریجن میں گیس چوروں کیخلاف آپریشن کے بعد رواں سال کروڑوں روپے کی گیس چوری ہونا کم ہوگئی جبکہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث پانچ ملاازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا، سوئی نادرن گیس کمپنی کی طرف سے سروے رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں گیس لیکج اور چوری صرف 10فیصد رہ گئی ہے جسے کنٹرول کرنے کیلئے بھی مہم جاری ہے۔