• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :سانپ کے کاٹنے سےدو افراد جاں بحق، ویکسین نایاب

Multan Snake Biting Claims Two Lives
ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے خان پور قاضیاں میں سانپ کے ڈسنے سے حاملہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، اسپتال میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کر بر وقت ویکسین نہیں مل سکی اور افسوس نا ک واقعہ پیش آیا۔

خان پور قاضیاں میں گھر میں سوئے 2 افراد26 سال کی حاملہ نجمہ اور 20 سالہ شان کو سانپ نے ڈس لیا، دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا۔

سول اسپتال میں سانپ کے زہر سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے دونوں مریضوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی،تاہم سانپ کا زہر جسم میں پھیل جانے کے باعث دونوں مریض راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
تازہ ترین