• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان نے کراچی کوہرا کر آرمی کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (نمائندہ جنگ )  ملتان زون نے کراچی زون کو155 رنز سےہرا کر آرمی کر کٹ چیمپئن شپ میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔  مہمان خصوصی کورکمانڈر لاہور لیفٹینینٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کیے۔ بیٹل ایکس گرائونڈ میں ملتان زون نے نو وکٹوں پر 276 رنز بنائے۔ میک داد حسین نے 87 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیے ۔ان کی شاندار اننگز میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ ناصر نے 62 گیندوں پر ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدرسے پچاس رنز کی اننگزکھیلی ۔ محمد نوید39 اور زین عباس نے 24 سکورکیا۔ کراچی زون کے مظفر اقبال نے 38 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہد خان اور عبدالماجد نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ناکام ٹیم صرف 121 رنز پر آئوٹ ہوگی۔ صابر حسین 23 اور شان علی 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ خادم جان نے 36 رنز دے کر پانچ وکٹ لیے۔ چیمپئن شپ میں گیارہ ٹیموں نے شرکت کی۔ سات میچز میں 21 وکٹ لینے پر سپاہی قاسم محمود کو بہترین بولر قرار دیا گیا۔ پانچ میچز میں 262 رنز کے ساتھ لانس نائیک شاہد کو بہترین  بیٹسمین کا ایوارڈ ملا۔ نائیک توصیف کو ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ اس موقع پر کورکمانڈر لاہور لیفٹینینٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ کھیل جیت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ کرکٹ پاکستان کا مقبول کھیل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آرمی کے جوانوں نے اس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے پر ملتان زون کی ٹیم کو مبارک باد دی۔
تازہ ترین