سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی فلائٹ پی کے۔3608 مدینہ المنورہ سے 326حاجیوں کولیکر سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پہنچ گئی اس کے ساتھ ہی سیالکوٹ سے جانے والے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چیف ایگزیکٹیوآفیسر (سیال ) چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے علاوہ پی آئی اے کے حکام نے حاجیوں پر گل پاشی کرنے کے ساتھ پھولوں کے ہار وں کے ذریعے انہیں خوش آمدید کہا۔ پی آئی اے کے اہلکار نے بتایا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 2200عازمین حج سعودیہ گئے تھے۔