شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ڈی سی اورارقم طارق نے سماجی شخصیت چوہدری الیاس گجر کو چیف وارڈن سول ڈیفنس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جنہوں نے اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھا کر کام شروع کر دیا۔ نئے چیف وارڈن سول ڈیفنس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر تنظیم شہری دفاع پاکستان میں اندراج کروایں ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کرملک کی حفاظت میں اپنا موثر اور مضبوط کردار ادا کریں۔