شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی جانیوالی بے مثال قربانیوں کی یاد میں عزاداری کے پروگرام جاری ہیں، اس موقع پر محکمہ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور متحدہ علماء کونسل کے اراکین بھی انتہائی فعال کردار ادا کررہے ہیں، ضلع بھر میں چوتھی محرم الحرام کی نسبت سے عزاداری کی 98مجالس ہوئیں۔