شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شیخوپورہ میں غیر قانونی طور پر پلازے، دکانیں اور عمارتیں بنانیوالی متعدد سیاسی شخصیات ، تاجر برادری کے رہنمائوں سمیت متعدد افراد کے خلاف سٹی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں یہ مقدمات نیب کی طرف سے ان عمارتوں کی تعمیر کے بارے میں رپورٹ طلب کئے جانے کے بعد مقدمات درج کئے گئے ہیں ان شخصیات میں حکمران جماعت کے کئی اہم عہدیدار بھی شامل ہیں۔