• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے گرلز ہائی سکول خانقاہ شریف میں سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر) محمدنواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے متوازن اور محفوظ غذا، غذائی ملاوٹ اور اس میں کی جانے والی کمی بیشی ،بہتر صحت کے موضوع پرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول خانقاہ شریف ضلع بہاولپور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں  طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ہیڈ  حفصہ عمر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد طالبات میں محفوظ اور متوازن غذا  کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔اس پروجیکٹ میں4 اضلاع ملتان، بہاولپور ، مظفر گڑھ ،اور رحیم یار خان کے دیہی علاقوں میں خوراک میں ملاوٹ اور غذائی قلت کے حوالے سے آگاہی دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوراک میں ملاوٹ کے حوالے سے بے پناہ مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے طالبات کو غذائی ملاوٹ کو جانچنے کیلئے مختلف طریقوں سے بھی روشناس کروایا ۔ اس موقع پر ثمینہ اور اسد اﷲ بھی موجود تھے ۔  
تازہ ترین