• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا سمگلنگ کیس‘2 ملزم خواتین جسمانی ریمانڈ پر کسٹم ملتان کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپیشل جج کسٹم لاہور نے سونا اور غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث2 خواتین کو مزید7روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹم ملتان کے حوالے کر دیا ،گزشتہ روز کسٹم حکام کی جانب سے خواتین سمگلرزحلیمہ ریاض اورسمیراآصف کو6روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرسپیشل جج کسٹم لاہورکی عدالت میں پیش کیاگیااوراستدعا کی گئی کہ سونا کی سمگلنگ میں ملوث خواتین نے6روزہ جسمانی ریمانڈ میں مکمل معلومات نہیں دیں جس کی وجہ سے مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔اس پر سپیشل جج کسٹم لاہور نے سمگلنگ میں ملوث خواتین کو مزید7روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹم ملتان کے حوالے کر دیا ، دوسری جانب کسٹم ملتان کی جانب سے سونا کی بھاری کھیپ کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئےپاک گیٹ،صرافہ بازار،ممتاز آباد سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ کے ارکان گھروں اور دکانوں کو تالے لگا کر غائب ہیں۔
تازہ ترین