• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ میں خورشید شاہ کا خطاب خوش آئند ہے، حنیف صدیقی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کے صدر محمد حنیف صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت من گھڑت کہانیوں کے ذریعے کشمیر کی آزادی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے کشمیر کاز کو نقصان اور بھارت کا ساتھ دیکر دنیا کو بتایا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والے موجود ہیں، پارلیمنٹ میں خورشید شاہ کا خطاب خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں بتا  دیا کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور  ہماری فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔
تازہ ترین