گجرات (نمائندہ جنگ) نیب نے سرکاری و نجی ہسپتالوں کو جعلی ادویات سپلائی کرنے کی تحقیقات شروع کر دیں، نیب نے یہ تحقیقات جماعت اسلامی ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے سید ضیاء اللہ شاہ، حسن جاوید اور ضیاء مراد کی تحریری درخواست اور ان کی طرف سے فراہم کئے گئے دستاویزی ثبوتوں پر شروع کی ہیں، نیب لاہور نے اس سلسلہ میں فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں جبکہ ڈرگ انسپکٹر احسان الٰہی چیمہ نے بھی نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی اینٹی کرپشن کمیٹی نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔