گجرات (نمائندہ جنگ)ڈائریکٹراینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے گجرات کے ای ڈی او ایجوکیشن، سابق ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن، اے ای او کو کرپشن کے الزام پر طلب کر لیا، گجرات کے محلہ نورپورشرقی کے رہائشی مہر محمد الیاس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں ا لزام لگایا کہ ای ڈی اوطاہر کاشف، سابقہ ڈپٹی ڈی ای او رخسانہ قدیر اور اے ای او راحیلہ ناز نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، ای ڈی او ایجوکیشن نے 31سکولوں کی ہیڈمسٹریس سے چیکس پر دستخط کرواکے فرنیچر ہاؤس سے 70 لاکھ 13 ہزار 340 روپے کافرنیچر خرید کر لاکھوں ہڑپ کیے۔