بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق بخاری نے بہاولپور ڈائریکٹوریٹ آفس اینٹی کرپشن میں کوئیک ڈسپوزل ڈیسک قائم کردیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا راشد نے جنگ کوبتایاکہ کوئیک ڈسپوزل ڈیسک پر سائلین کی جانب سے ماہ ستمبر میں 234درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 151درخواستوں کے فیصلے کرتے ہوئے ان کونمٹادیاگیاہے۔ اس طرح 65فیصد درخواستوں کے فیصلے ایک ماہ کے اندر ہی کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورنے کوئیک ڈسپوزل ڈیسک کومزید فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔