پاکستان کا قومی کھیل ہاکی زوال پذیری کا شکار ہے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستان کا تیرہواں نمبر ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ اور اولمپکس کھیلنے کی بھی اہل نہیں ۔
اس کے باوجود کھیل کا گراف دوبارہ بلند کرنے کے لیے پلیئرز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی بلیو ٹرف پر کھیل رہے ہیں جو اونچی نیچی اورغیر ہموار تو پہلے ہی تھی، اب مٹی کی وجہ سےاس پر کھیلنا اور بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے پی ایچ ایف کو صرف صفائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے بیٹھنے کا مناسب بندوبست بھی نہیں ہے۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس وقت توجہ کھلاڑیوں کو مالی طور پر بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے لیے بہتر ماحول مہیا کر کے ان سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں ۔