ڈوکری(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جاوید احمد جاگیرانی کی ہدایت پر 15 محرم الحرام تک تعلقہ ڈوکری میں مختارکار ڈوکری کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر ڈوکری سید یار علی شاہ نے اپنے آفس میں شیعہ علما کونسل کے رہنما حاجی منظور علی جلبانی کی قیادت میں ملنے والے ڈوکری تحصیل کے مختلف شیعہ رہنماؤں سے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے اور ڈوکری اور باڈہ میں اسٹریٹ لائٹس،صفائی اور پانی کی فراہمی کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔