• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، سرکاری باردانے میں خوردبرد، فود انسپکٹر کو قید اور جرمانے کی سزا

سکھر (بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن سکھر کی عدالت نے فوڈ انسپکٹر کو سرکاری باردانے اور گندم میں خوردبرد کرنے پر پانچ سال قید اور 44 لاکھ 35ہزار 985 روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ سال 2014ء میں اس وقت کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے رپورٹ داخل کرائی گئی تھی کہ پنوعاقل کے فوڈ گودام پر تعینات فوڈ انسپکٹر خیر محمد کلہوڑو نے سینٹر پر سرکاری باردانے اور گندم کی مد میں 44لاکھ 35ہزار985 روپے کی خوردبرد کی ہے جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے فوڈ انسپکٹر خیر محمد کلہوڑو کو گرفتار کیا تھا جس کی اس وقت ضمانت منظور کی گئی تھی ، اس کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن سلیم رضا بلوچ کی عدالت میں ہوئی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے مذکورہ فوڈ انسپکٹرکو عدالت میں پیش کیا ، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے خیر محمد کلہوڑو کو پانچ سال قید اور44لاکھ 35ہزار985 روپے جرم کی سزا سنادی اور جیل بھیج دیا۔
تازہ ترین