شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں پانچ ایڈیشنل سیشن ججوں کو ایپیلنٹ اتھارٹیز اکے ختیارات تفویض کئے جائیں گے ان ججوں کے ناموں کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے، یہ ایپیلنٹ اتھارٹیز ان بدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گی، ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع شیخوپورہ کی ہر تحصیل کیلئے ایک ایپیلنٹ اتھارٹی مقرر کی گئی ہے۔